شوگر کنٹرول کرنے کا آسان طریقہ
سرکے بال ہماری شخصیت کا اہم خاصہ ہیں، لیکن ناقص غذا، معاشی و معاشرتی پریشانیوں یا کسی بیماری کے باعث ان کا گرنا آج عمومی مسئلہ بن چکا ہے . بالوں کو گرنے سے روکنے، انہیں نرم و ملائم، بڑھانے اور خوبصورت بنانے کے لئے مارکیٹ میں طرح طرح کے شیمپو، صابن، کریمیں اور لوشن دستیاب ہیں، جو یا تو غیرمعیاری ہوتے ہیں اور اگر معیاری ہوں تو ان کی قیمت خرید عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتی ہے .تو اس سلسلہ میں آپ کو مزید پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیوں کہ ہم آپ کو ماہرین کے مشوروں کی روشنی میں یہاں ایسے گھریلو ٹوٹکوں کے بارے میں بتائیں گے، جن کے استعمال سے آپ کے بال نہ صرف گھنے، سیاہ، چمکدار اور مضبوط ہو جائیں بلکہ آپ بال گرنے کی مصیبت سے بھی جان چھڑا لیں گے. پیاز کا رس:پیاز صرف آپ کی خوراک کو ہی مزے دار نہیں بناتا بلکہ بال بڑھانے کا بھی نہایت عمدہ ذریعہ ہے، کیوں کہ پیاز کے رس میں سلفر پایا جاتا ہے، جو بالوں کی پرورش کے لئے نہایت ضروری ہے. دو سے چار پیازوں کا رس نکال کر 15منٹ سے ایک گھنٹہ کے لئے اس سے بالوں کی مالش کریں، بعدازاں بالوں کو شیمپو اور پانی سے دھو لیں. آلو کا رس:پیاز کے ساتھ آلو کے رس کو ملا کر بالوں پر لگانے سے صحت مند بال جلد بڑے ہو جاتے ہیں. آلو کا رس نہ صرف بالوں کو بڑھاتا ہے بلکہ یہ کسی بھی وجہ سے متاثر ہونے والے بالوں کا علاج بھی ہے. آلو وٹامن اے، بی اور سی سے بھرپور ہوتا ہے، جو انسانی جسم کی اہم ضرورت سمجھے جاتے ہیں. 3 آلوؤں کے رس میں ایک انڈے کی زردی اور ایک چمچ شہد ملاکر بالوں پر لگائیں. انڈے کی سفیدی:انڈے میں وہ بنیادی پروٹین پایا جاتا ہے، جو بالوں کی بہترین نشوونما کے لئے لازم قرار دیا جاتا ہے. ایک سے دو انڈوں کی سفیدی، ایک، ایک چمچ زیتون کا تیل اور شہد ملا کر اس سے روزانہ بالوں کی مالش کریں. سیب کا سرکہ:سیب کا سرکہ اپنے اندر بالوں کیلئے بے شمار فوائد پنہاں رکھے ہوئے ہیں. یہ بالوں کی جڑوں یا تھیلیوں میں تحریک پیدا کرکے ان کے بڑھنے کی رفتار کو تیز کر دیتا ہے. میتھی:صحت مند بالوں کی نشوونما اور بڑھوتری کیلئے میتھی کا استعمال زمانہ قدیم سے دنیا کے مختلف حصوں میں کیا جارہا ہے. دو سے تین چمچ میتھی کو پانی میں مکس کرکے بالوں پر لگائیں. بادام کا تیل:بادام کے تیل میں موجود وٹامن ای، ڈی، آئرن، میگنیزیم، کیلشیم اور فیٹس بالوں کو صحت مند و چمکدار بنادیتے ہیں. اومیگا تھری فیٹی ایسڈ:بالوں کو گرنے سے بچانے کے لئے یہ نہایت ضروری ہے کہ آپ اپنی خوراک کا خاص خیال رکھیں. خوراک میں ایسی غذا کا استعمال کریں، جس میں اومیگاتھری فیٹی ایسڈ پایا جاتا ہو، کیوں کہ یہ باآسانی سر کی جلد تک پہنچ کر بالوں کی جڑوں کو مضبوط بناتا ہے. یاد رہے کہ مچھلی اور خشک میوہ جات اومیگاتھری فیٹی ایسڈ کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے. زنک سے بھرپور غذائیں: جن غذاؤں میں زنک پایا جاتا ہے، ان کا استعمال بڑھا دیں کیوں کہ زنک مخصوص ہارمونز میں باقاعدگی لا کر بالوں کو گرنے سے روکتا ہے. پالک، مچھلی، اناج، کدو، سرسوں کا بیج، مرغی کا گوشت، پیٹھا اور خشک میوہ جات زنک کے حصول کا بہترین ذریعہ ہیں. پروٹین سے بھرپور غذائیں: دودھ، مسور کی دال، مچھلی، سفید گوشت، دہی، پنیر، لوبیا، انڈہ اور سویابین کے استعمال سے گرتے بال رک سکتے ہیں، کیوں کہ یہ پروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں. آئرن سے بھرپور غذائیں: انڈے کی زردی، سرخ گوشت، پتوں والی سبزیاں، خشک میوہ جات،لوبیا، مسور کی دال اور سویابین کا استعمال یقینی بنائیں کیوںکہ ان میں آئرن پایا جاتا ہے، جو بالوں کی بہترین نشوونما کے لئے نہایت ضروری ہے. وٹامن اے اور سی: وٹامن اے اور سی غدودوں کی رطوبت میں اضافہ کا باعث ہیں، جو بالوں کو قدرتی طور پر مضبوط بناتی ہے. وٹامن اے اور سی کے حصول کے لئے آلو، گاجر، پالک، پپیتا، شملہ مرچ، سٹرابری، انناس اور مالٹے کا استعمال کریں. ان کے علاوہ ایلوویرا، سوسن جیسی جڑی بوٹیوں کا استعمال اور صبح کے وقت لمبے لمبے سانس لینے جیسی ورزشوں کو یقینی بنانے سے آپ کبھی بھی بالوں کے کسی مسئلہ کا شکار نہیں ہوں گے. متوازن غذا کا استعمال: آپ جو کچھ بھی کھاتے ہیں اس کا براہِ راست اثر آپ کے بالوں پر ہوتا ہے اس لیےاگر آپ غذا متوازن انداز میں نہیں کھاتے تو بال گرنے اور پتلے ہونے کی شکایات بڑھتی رہیں گی. ماہرین کا کہنا ہےکہ کوشش کریں کہ ایسی غذائیں کھائیں جن میں تمام ضروری اجزا شامل ہوں جو وٹامن سے بھی بھرپور ہوں. ذہنی تناؤ کے مضر اثرات: آج کے دور میں کوئی بھی شخص ذہنی تناؤ سے آزاد نہیں لیکن یہ ذہنی تناؤ بالوں کے لیے بھی نقصان دہ ہے جس کے باعث بال گرتے اور کمزور ہوتے ہیں اس لیے انہیں روکنے کے لیے تناؤ کو کم کرنا ضروری ہے . ماہرین کا کہنا ہے کہ ذہنی تناؤ کو دوستوں کی محفل، ورزش اور دیگر طریقوں سے کم کیا جائے، کوئی بھی صحت مند مشغلہ اپنائیں، دوستوں اور عزیزوں کے ساتھ وقت گزاریں، اچھی کتاب کا مطالعہ اور پرسکون موسیقی کو بھی اپنی زندگی میں اہم جگہ دیں کیونکہ ذہنی تناؤ کم ہونے سے بالوں کو بہت فائدہ ہوگا. بالوں کی خاص نگہداشت: بالوں کی حفاظت ایک اہم معاملہ ہے جس کے لیے شیمپو اور کنڈیشنر استعمال ضرور کریں لیکن ایک برانڈ کو بار بار تبدیل نہ کریں. بالوں میں مناسب تیل لگاتے رہیں اس طرح بالوں کی حفاظت سے ان کے گرنے کو بہت حد تک کم کیا جاسکتا ہے. بالوں کو ڈھانپیں: وہ خواتین و حضرات جو دھوپ اور گردوغبار میں باہر نکلتے ہیں ان کے لیے ضروری ہے کہ اپنے بالوں کو مناسب انداز میں ڈھانپیں، دھول مٹی اور آلودگی کی چکنائی بھی بالوں کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے اس لیے بالوں کو مکمل طور ڈھانپ کر رکھنا ان کی صحت بہتر بناتا ہے.
English translate:
Vinegar hair is an important feature of our personality, but falling out due to poor diet, economic and social problems or any disease has become a common problem today. There are a variety of shampoos, soaps, creams and lotions available in the market to prevent hair loss, make them soft, long and beautiful, which are either substandard and if standard they can be bought by the common man. Is out of reach.So you don't have to worry about this anymore because in the light of expert advice we will tell you about such home tips that can make your hair not only thick, dark, shiny and strong. Go for it and you will also get rid of the problem of hair loss. Onion Juice: Onions not only make your diet delicious but also an excellent source of hair growth, as onion juice contains sulfur, which is essential for hair growth. Extract the juice of two to four onions and massage the hair with it for 15 minutes to an hour, then wash the hair with shampoo and water. Potato juice: Mixing potato juice with onion and applying it on the hair makes healthy hair grow faster. Potato juice not only enhances hair but it is also a treatment for hair that is affected for any reason.
Potatoes are rich in vitamins A, B and C, which are considered essential for the human body. Mix 3 egg yolks and a teaspoon of honey in potato juice and apply on hair. Egg whites: Eggs contain the basic protein, which is considered essential for optimal hair growth. Mix one to two egg whites, one tablespoon of olive oil and honey and massage it into hair daily. Apple Cider Vinegar: Apple cider vinegar has many health benefits. It accelerates the growth of hair by stimulating its roots or sacs. Fenugreek: Fenugreek has been used in various parts of the world since ancient times for the growth and development of healthy hair. Mix two to three spoons of fenugreek in water and apply it on the hair. Almond oil: The vitamins E, D, iron, magnesium, calcium and fats in almond oil make hair healthy and shiny. Omega 3 fatty acids: It is very important that you take special care of your diet to prevent hair loss. Use a diet rich in omega-3 fatty acids, as it can easily reach the scalp and strengthen the hair follicles. Remember that fish and dried fruits are the best source of omega-3 fatty acids. Zinc-rich foods: Increase the use of foods that contain zinc because zinc prevents hair loss by regulating certain hormones. Spinach, fish, grains, pumpkins, mustard seeds, poultry, cakes and dried fruits are the best sources of zinc. Protein-rich foods: Milk, lentils, fish, white meat, yogurt, cheese, beans, eggs and soybeans can prevent hair loss, as they are rich in protein. Iron-rich foods: Be sure to use egg yolks, red meat, leafy vegetables, nuts, beans, lentils and soybeans as they contain iron, which is essential for optimal hair growth. Vitamins A and C: Vitamins A and C increase the secretion of glands, which strengthens the hair naturally. Use potatoes, carrots, spinach, papaya, capsicum, strawberries, pineapple and malt to get vitamins A and C. In addition, using herbs like aloe vera, susan and exercising in the morning to take long breaths will ensure that you will never have any hair problems. Eating a balanced diet: Everything you eat has a direct effect on your hair, so if you do not eat a balanced diet, the complaints of hair loss and thinning will continue to increase. Experts say try to eat foods that contain all the necessary ingredients that are also rich in vitamins. Harmful effects of stress: Nowadays no one is free from stress but this stress is also harmful for hair which causes hair to fall out and weaken so it is important to reduce stress to prevent it. . Experts say that stress can be reduced with friends, exercise and other ways, take any healthy hobby, spend time with friends and loved ones, read a good book and calm music is also an important part of your life. Because reducing stress will greatly benefit the hair. Special hair care: Hair protection is an important issue for which you must use shampoo and conditioner but do not change a brand frequently. Keep applying proper oil in the hair thus protecting the hair can reduce their fall to a great extent. Cover your hair: For women and men who go out in the sun and dust, it is important to cover their hair properly. Dust and grease can also be destructive to the hair, so complete the hair. Keeping them covered improves their health.
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں